ابنا: جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو علاقے کے بعض ملکوں کی حمایت حاصل ہے ۔ صوبۂ سیستان بلوچستان کی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم محمدی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو ميں کہا کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں کے اعترافات سے یہ بات واضح ہے کہ ان عناصر کو بعض علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کی مالی ، اسلحہ جاتی مددو حمایت حاصل ہے ۔ حمیدی نے اس امرکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حالیہ برسوں میں سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں تیزي آئی ہے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کےدشمن عناصر اور گروہوں نے راستے بند کرنے اور مسجدوں اور عوام کے درمیان خودکش دھماکے کرنے کے ذریعے اب تک دسیوں عام شہریوں اور خاص طور پر بارڈر سکورٹی فورسیز کے متعدد اہلکاروں کو شہید یا زخمی کیا ہے ۔ ابراہیم حمیدی نے مزید کہا کہ ایران ميں اسلامی انقلاب کی کامیابی اور سیاسی و مذہبی سرگرمیوں کے لئے حالات سازگار ہونے کے ساتھ ہی ان میدانوں میں اہل سنت کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514861
جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو علاقے کے بعض ملکوں کی حمایت حاصل ہے ۔